Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

ماضی قریب میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کپتان ٹم پین اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ چلتی رہی۔ اسٹمپ مائیک پر بھی کئی جملے ریکارڈ ہوئے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ اسی اسٹمپ مائیک کی وجہ سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر جنوبی افریقہ میں نسل پرستی پر مبنی جملوں کا الزام لگا اور انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
اب وکٹ کیپرز اور کھلاڑیوں کو جملے بازی کرتے ہوئے احتیاط برتنی ہو گی کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈکپ کے دوران شائقین کو آن فیلڈ ڈرامے سے زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر غور شروع کر دیا اور تجویز کے مطابق گیند ڈیڈ ہونے کے بعد بھی شائقین جان سکیں گے کہ گراؤنڈ کے وسط میں کھلاڑیوں کے درمیان کیا بات چیت ہو رہی ہے یوں وہ بھی تناؤ سے بھرپور لمحات کو قریب سے جان سکیں گے۔