Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم مالکان نے کھلاڑیوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شاداب خان نے ٹویٹر پر ٹیم مالکان علی نقوی اور آمنہ نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلسل چوتھے سال یہ عشائیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ جیت اور شکست دونوں کی صورت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
حسن علی نے شاداب خان کی اس پوسٹ پر جواب دیا کہ بہت ہو گیا، اب میری عینکیں واپس کر دو۔ شاداب خان نے کہا کہ بہت کدھر ہوا؟ ابھی تو صرف ایک دن ہوا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی گہری دوستی سے ہر کوئی واقف ہے۔ رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ جب کراچی کنگز کے مدمقابل ہوئی تو حسن علی اپنے دوست کو سپورٹ کرنے پہنچ گئے تھے۔