Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں شامل واحد نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچنے لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سندیپ لمیچنے نے پی ایس ایل فور میں صرف چار میچز کھیلے ہیں اور 10 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ چار میچز کھیلنے کے بعد ہی سندیپ لمیچنے نے پی ایس ایل میں اپنے خاص لمحے کا انتخاب کر لیا ہے۔
نیپالی لیگ اسپنر نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو گوگلی پر بولڈ کیا تھا جو ان کے لیے یادگار بن گیا۔ انھوں نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو اپلوڈ کر کے لکھا کہ یہ میرے لیے بہت خاص تھا۔
کراچی کنگز کے خلاف اس میچ میں سندیپ لمیچنے نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن لاہور قلندرز کی ٹیم یہ میچ پانچ وکٹوں سے ہار گئی تھی۔