Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈوین براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں اور ان کے آتے ہی ٹیم میں ہلہ گلہ شروع ہو گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کے لیے ایک گانا گاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سر ویو رچرڈز، سرفراز احمد اور انور علی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو براوو کے گانے پر جھوم رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی ٹیم کے لیے ایک نیا گانا ریلیز کرنے جا رہی ہے جو ڈوین براوو نے گایا ہے۔ ویڈیو میں براوو نے اس گانے کے انگریزی میں جو بول بولے ہیں ان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے: "کوئٹہ، کوئٹہ، ہم ہیں گلیڈی ایٹرز، کوئٹہ اس بار ہماری باری ہے، گلیڈی ایٹرز اس بار ہماری باری ہے۔" امید کی جا رہی ہے کہ یہ گانا پاکستان آ کر ریلیز کیا جائے گا۔