Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف پی ایس ایل فور میں سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اپنی تیزرفتار بولنگ اور جوشیلے انداز سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ مکی آرتھر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل فور میں ان کی جن کھلاڑیوں پر نظر ہے حارث رؤف ان میں سے ایک ہیں۔
حارث رؤف نے کہا ہے کہ اگر وہ رواں سال ہونے والا ورلڈکپ کھیلتے ہیں تو ان کا خواب پورا ہو جائے گا لیکن یہ سلیکٹرز پر ہے منحصر کرتا ہے کہ وہ مجھے موقع دیتے ہیں یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر سلیکٹرز کو لگا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے فٹ ہوں تو ان کیلئے اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہو گی۔
حارث رؤف پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انھوں نے سات میچز کھیل کر 11 شکار کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔