Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کا پاکستان آنے سے پہلے ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔ محمد حفیظ اور برینڈن ٹیلر کے بعد اے بی ڈویلیئرز بھی انجری کا شکار ہو کر پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے پاکستان آ کر دو میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ہونے والی کمر کی تکلیف بڑھنے کی وجہ سے وہ اب لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ آنے پر میں بہت افسردہ ہوں کیونکہ ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ سال پی ایس ایل کا حصہ بن کر پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں اپنا کردار ادا کر سکوں۔ اے بی ڈویلیئرز نے پی ایس ایل فور میں سات میچز کھیلتے ہوئے 54.50 کی اوسط سے 218 رنز بنائے جس میں وہ تین مرتبہ ناؤٹ آؤٹ رہے۔