Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی میں کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری۔ پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے تمام آٹھ میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔ پی ایس ایل فور کے پاکستان میں میچز اب 9 مارچ سے شروع ہوں گے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میچز کی کراچی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس میں تاخیر اور کچھ دیگر وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ 10 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
11 مارچ کو ڈبل ہیڈر ہو گا۔ پہلے میچ میں دوپہر 2 بجے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے جبکہ شام 7 بجے کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔ 13، 14 اور 15 مارچ کو پلے آف اور ایلیمنیٹر میچز ہوں گے جبکہ فائنل 17 مارچ کو ہی کھیلا جائے گا۔