Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

آئی سی سی اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاک بھارت میچ کے معاملے پر بھی بھارتی بورڈ کی ایک نہ چلی۔ مودی سرکار کے دباؤ میں آنیوالا بھارتی کرکٹ بورڈ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو شرکت سے روکنے کی بھرپور کوشش کی مگر آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کا پی سی بی کے خلاف موقف مسترد کر دیا۔ آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔
آئی سی سی نے بھارت پر واضح کر دیا کہ اگر میچ نہ کھیلا تو پاکستان کو پوائنٹس مل جائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے خط پر آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر میگا ایونٹ میں تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کے لیے جامع پلان بنایا ہے، تمام انتظامات کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی بڑھا دی جائے گی۔