Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹرینٹ بولٹ کی شاندار بولنگ اور کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کے باعث نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دے دی۔ پہلی اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جہاں نیل ویگنر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر 715 رنز بنا ڈالے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
دوسری اننگز میں سومیا سرکار نے 149 اور محمود اللہ نے 146 رنز بنا کر شاندار پارٹنرشپ بنائی لیکن ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ انھوں نے 28 اوورز میں 123 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔