Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کی ون ڈے کیریئر میں 11ویں سنچری تھی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 231 رنز بنائے۔ کوسل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کے عمران طاہر اور لنگی نگیڈی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 39ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں 6 مارچ کو سینچورین میں آمنے سامنے ہوں گی۔