Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

صوابی میں پیدا ہونے والے لیگ اسپنر فواد احمد نے بہتر مستقبل کی تلاش کیلئے آسٹریلیا کا رخ کر لیا تھا۔ وہاں ان کی کینگرو ٹیم میں شمولیت تو ہوئی لیکن انٹرنیشنل کیریئر آگے نہیں بڑھ سکا۔ اپنے ایک انٹرویو میں فواد احمد نے کہا کہ اگر پاکستان میں رہتا تو قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہوتا کیونکہ میرے کزن یاسر شاہ بہترین کارکردگی دکھا رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں اسپن بولنگ کا زیادہ ٹیلنٹ نہیں لیکن وہاں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں جگہ بنانا کافی مشکل ہے اگر موقع مل جائے تو قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی امید ہو سکتی ہے۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ میں گزشتہ 4 سال سے آسٹریلیا میں 4 روزہ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہا تھا لیکن ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا دشوار لگنے لگا اسی لیے محدود اوورز کے میچز پر توجہ مرکوز کر لی۔ فواد احمد نے کہا کہ میں نے فرنچائز کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھائی، امید ہے کہ ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔