Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے 18 سالہ فاسٹ بولر ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں 150.54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اس سے قبل محمد حسنین لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بھی 149 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر چکے تھے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس، شعیب اختر اور محمد سمیع کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔
محمد حسنین نے کہا ان بولرز کو تیز بولنگ کرتے ہوئے دیکھا اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی، اب ان کی طرح بولنگ کر کے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں موقع دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ اور سر ویو رچرڈز کا مشکور ہوں جنہوں نے میدان میں اترنے سے پہلے اعتماد دیا اور کسی دباؤ یا خوف کے بغیر بولنگ کرنے کی ہدایت دی۔