Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور کے لاہور میں ہونے والے تین میچز بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دراصل براڈکاسٹنگ کیلئے پروڈکشن ٹیم کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود اور لاہور ایئرپورٹ بند ہونے کے باعث پروڈکشن کا سامان لاہور نہیں پہنچ سکا۔
پی سی بی کے مطابق پروڈکشن کا سامان ایک ساتھ دو شہروں میں منتقل کرنا مشکل ہو گیا تھا جس کے باعث میچز کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن فور کا پاکستان میں میلہ اب 9 مارچ سے لگے گا۔ 12 اور 16 مارچ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ 17 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلا جائے گا۔