Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 475 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں اور انھوں نے اب اپنی کامیابی کا راز دیگر بولرز کو بھی بتا دیا۔ ڈوین براوو نے کہا کہ بولرز کے لیے سب سے مشکل فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہے اس لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ بولرز کو خود پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کو دو باونڈریز لگیں تو وہ دباؤ میں آ جاتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اور ہمیں نئی حکمت عملی کے ساتھ بولنگ کرانی چاہیے۔
پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں اور اس مرتبہ بھی کچھ اچھے فاسٹ بولرز سامنے آئے ہیں جن کی رفتار بھی بہت تیز ہے۔