Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں شکست کا ملبہ بیٹسمینوں پر ڈال دیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ سے ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر کر لی۔ آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کے تمام کھلاڑی صرف 113 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔
میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے این مورگن کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر کا جلدی آؤٹ ہونا ہماری شکست کی وجہ بنا۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگر ہمارے بلے باز کنڈیشنز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے تو ہم میچ اور سیریز دونوں جیت جاتے۔
این مورگن نے مزید کہا کہ وکٹ میں بہت باؤنس تھا اور یہ جاننے کے باوجود ہم نے غلط شاٹس کھیلے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔