Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار کارکردگی دکھا کر کرکٹ شائقین اور کئی سابق کرکٹرز کو حیران کر دیا ہے۔ حارث رؤف نے ایک انٹرویو میں معمولی سے میدان سے لیکر پی ایس ایل تک کا سفر بتایا۔ انہوں نے بتایا کے ان کے اپنے شہر راولپنڈی میں لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام چل رہا تھا مگر میں نہیں گیا۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میرا ایک دوست گجرانوالہ ٹرائلز کے لیے جا رہا تھا تو اس نے مجھے بھی چلنے کو کہا اور میں نے اسے منع ہی کیا کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں بھی منتخب ہو سکتا ہوں لیکن وہ مجھے اپنے ساتھ لے گیا۔
حارث رؤف نے بتایا جب ہم ٹرائلز کے لیے میدان پہنچے تو اینٹری کا وقت ختم ہو چکا تھا مگر ہم میدان کی دیوار پھلانگ کر لائن میں لگ گئے، ایک طویل لائن کے بعد جب میرا نمبر آیا تو اللہ نے عزت دی جس کے بعد ہم گھر لوٹ گئے اور چند دن بعد ہی میرے پاس عاقب جاوید صاحب کا فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا کہ آپ ٹرائلز پاس کر چکے ہیں اور ہم آپ کو آسٹریلیا بھیج رہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلیا میں ان کی بولنگ پر بہت کام کیا گیا اور پھر ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری بولنگ اچھی رہی جس کے تحت مجھے پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شامل کیا جائے۔