Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں نوجوان باصلاحیت بولرز کی بھرمار ہے۔ تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا ہے۔ محمد موسیٰ، حارث روف، محمد حسنین کو فاسٹ بولنگ میں مستقبل کا اسٹار قرار دیا جا رہا ہے جبکہ کراچی کنگز کے اسپنر عمر خان نے بھی لیگ میں بڑے بڑے بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھا کر سب کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔ ان بولرز میں حارث رؤف کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر رہی ہے۔ انہوں نے سات میچوں میں 15.45 کی اوسط سے دس وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔
عمر خان سات میچوں میں سات وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز، شین واٹسن اور لیوک رونکی جیسے مایہ ناز بیٹسمین عمر خان کا شکار بنے۔ پی ایس ایل فور میں محمد موسیٰ کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے چار میچوں میں پانچ وکٹ حاصل کی ہیں جبکہ محمد حسنین نے اب تک ایونٹ میں دو ہی میچ کھیلے اور 2 شکار کیے مگر ان کی تیز گیند بازی نے سب کو حیران کر دیا۔ محمد حسنین نے ملتان سلطانز کے خلاف 150.54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پی ایس ایل سیزن فور کی اب تک کی تیزترین گیند کی تھی۔