Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کے میچز کی منتقلی پر جہاں لاہور کے شائقین افسردہ ہیں وہیں کراچی کے شائقین کے ایک ٹکٹ میں ڈبل مزے ہو گئے۔ 11 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے ٹکٹس رکھنے والے شائقین لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو بھی ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ 9 مارچ اور 14 مارچ کو ہونے والے میچزکے ٹکٹس منگل یا بدھ سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔
کراچی میں پہلے سے شیڈول 5 میچزکے 85 فیصد ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں۔ لاہور کے شہریوں کو خریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کر دی جائے گی۔ کراچی کے خریدے گئے پرانے میچز کی ٹکٹوں کا متبادل فراہم کیا جائے گا۔ آن لائن ٹکٹس خریدنے والے شہریوں کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کی جائے گی جبکہ نجی کورئیر کمپنی کے سینٹر سے خریدنے والوں کو رقم 18 مارچ کو اسی سینٹر سے واپس کی جائے گی۔