Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شعیب ملک پاکستان سپر لیگ سے سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ پر خوش نظر آ رہے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ انھوں نے ایک تجویز بھی دے ڈالی۔ شعیب ملک نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی دیکھ بھال ہونی چاہیے اور انھیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیموں میں کچھ باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہمیں ان کھلاڑیوں کو ایسے تیار کرنا چاہیے کہ وہ دس بارہ سال ملک کے لیے کھیل سکیں۔
اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہماری ٹیم کو کچھ قسمت کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نے کرکٹ تو اچھی کھیلی مگر میچز نہیں جیت سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیگ میں ہمارے صرف 4 پوائنٹس ہیں اور ہمیں شاید آگے جانے کے لیے دوسری ٹیموں کے نتائج کا بھی انتظار کرنا پڑے۔