Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور میں کراچی کنگز ٹیم کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں افتخار احمد نے کہا کہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ میں پاکستان کے 3 ٹاپ اسکوررز میں شامل ہوں۔
انھوں نے کہا کہ اب پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں اپنی واپسی کے راستے ہموار کرنا چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ کارکردگی اچھی رہی تو موقع ضرور ملے گا۔
افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ 2016 میں ڈیبیو ہوا لیکن بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا، میرے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ اور پی ایس ایل ہی ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر سکتا ہوں۔ افتخار احمد نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ہے۔