Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیپال کے نوجوان لیگ اسپنر سندیپ لمیچنے نے بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ وہ انڈین پریمیر لیگ، کیریبین پریمیر لیگ، بگ بیش لیگ اور پاکستان سپر لیگ جیسی بڑی لیگز میں کھیلنے والے واحد نیپالی کھلاڑی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ فور میں وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنے اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سندیپ لمیچنے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک دن میں نے کچھ لڑکوں کو اپنے ساتھ لیا اور کہا کہ آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں، ان میں سے ایک لڑکا اپنی والدہ کو ساتھ لے آیا تو وہ مجھے کہنے لگیں کہ تم میرے بیٹے کی زندگی برباد کر دو گے، کیوں اس کا وقت ضائع کر رہے ہو؟
نیپالی اسٹار کرکٹر نے کہا کہ وہ لمحہ میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ میں نے سوچا کہ اگر میں نے نیپال کی طرف سے کھیل لیا تو آنے والے دنوں میں ان کا ردعمل کیا ہو گا؟ انھوں نے بتایا کہ اس کے ایک سال بعد مجھے نیپال کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا اور آئی پی ایل بھی کھیل لی۔
سندیپ لمیچنے نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں پھر اسی جگہ واپس گیا، میں نے تمام لڑکوں کو بلایا، تمام لڑکے آئے اور وہی لڑکا پھر اپنی والدہ کے ساتھ آیا لیکن اس دفعہ اس کی والدہ نے مجھے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی اپنے جیسا بنا دو۔