Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تین مارچ 2009 کو لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کو دس برس مکمل ہو گئے۔ اس حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار اور 6 شہری شہید ہوئے تھے۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اسی روز پی سی بی نے پی ایس ایل فور کے میچز لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ پروڈکشن سامان کی منتقلی میں درپیش مسائل کی وجہ سے کرنا پڑا۔
انگلینڈ ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پرامید ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جلد بحال ہو جائے گی۔ ٹریور بیلس اس وقت سری لنکن ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے اور اسی بس میں سوار تھے جس پر دہشتگروں نے حملہ کیا۔
انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال فاربریس نے کہا کہ وہ دن بھلایا نہیں جا سکتا، افسوس ہے کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی لیکن مجھے یقین ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے میدان پھر آباد ہوں گے۔