Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے کہا ہے کہ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی خراب فارم سلیکٹرز کیلئے درد سر بن گئی ہے۔ این چیپل نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سوچنا ہو گا کہ سب سے برا فیصلہ کیا ہو گا، انھیں ابھی ڈراپ کر دیا جائے یا ورلڈکپ کے درمیان ڈراپ کیا جائے؟
انھوں نے کہا کہ ایرون فنچ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا نقصان محدود اوورز کی کرکٹ میں اٹھانا پڑ رہا ہے۔ این چیپل نے مزید کہا کہ وہ ورلڈکپ میں کپتانی کیلئے اچھے امیدوار ہیں لیکن ان کی ناقص پرفارمنس سلیکٹرز کو سخت فیصلہ لینے پر مجبور کر سکتی ہے۔
ایرون فنچ نے اکتوبر 2018 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا لیکن اس کے بعد وہ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام ہوتے چلے گئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے ان کی ون ڈے میں بیٹنگ اوسط 11.85 اور ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ اوسط 7.50 کی ہے۔