Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور کراچی کنگز ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ دو روز سے ڈیفنس لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کی والدہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ محمد عامر نے گزشتہ رات ٹویٹر پر سب کو آگاہ کیا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے۔
ان کی والدہ کا نماز جنازہ آبائی علاقے گوجر خان میں ادا کیا گیا۔ اپنی والدہ کی شدید علالت کے بارے میں محمد عامر کو جب معلوم ہوا تو وہ اسی وقت پاکستان واپس آ گئے تھے۔ اسی وجہ سے انھوں نے کل ملتان سلطانز کے خلاف ہونے والے میچ میں حصہ بھی نہیں لیا جس میں کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دکھ کے اس موقع پر موجودہ اور سابق کرکٹرز نے عامر کیساتھ اظہار افسوس کیا۔