Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگز میں ثناء میر پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ بھارت کی جھولن گوسوامی نمبرون پوزیشن پر آ گئیں۔ بھارت نے انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں آٹھ وکٹیں لینے والی جھولن گوسوامی نے دو درجے ترقی پا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا۔
آسٹریلیا کی جیس جوناسن بھی دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئیں۔ پاکستان کی ثناء میر دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔ بیٹسمینوں میں بھارت کی سمریتی منڈھانا پہلے، آسٹریلیا کی ایلیز پیری دوسرے اور نیوزی لینڈ کی وین نیکرک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 20 بیٹرز میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں ہے۔