Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگز میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن خطرہ میں پڑ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ویرات کوہلی کے قریب پہنچ گئے۔ عالمی نمبر دو بیٹسمین کین ولیمسن نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ رہے۔ اس اننگز کے بعد کین ولیمسن کے ریٹنگ پوائنٹس میں 18 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو اب 915 تک پہنچ گئے ہیں۔
اب ان کا ویرات کوہلی سے فاصلہ صرف سات پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔ ولیمسن نے اس سیریز میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ نمبرون بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنانے والے ٹام لیتھم بھی ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے جبکہ بولنگ میں پاکستان کے محمد عباس ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔