Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کے پہلے میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی اور 32 گیندوں پر 49 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ اس میچ کے بعد مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تاہم پشاور زلمی انتظامیہ کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ مصباح الحق جلد فٹ ہو کر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اس کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے مگر مصباح الحق ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے بھی ابھی تک انجری کی نوعیت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ اگر مصباح الحق کی ہیمسٹرنگ انجری سنگین نوعیت کی تھی تو پھر ان کے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟