Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں جہاں فاسٹ بولرز چھائے ہوئے ہیں وہیں کراچی کنگز کے اسپنرز نے بھی بیٹسمینوں کو خوب پریشان کیا۔ پی ایس ایل سیزن فور میں کراچی کنگز کے اسپنرز سب سے زیادہ کامیاب رہے۔ کراچی کنگز کے اسپنرز نے پی ایس ایل فور میں 20 کی شاندار اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں جس میں عمر خان کی 10 وکٹیں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بھی عمر خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپن کے شعبے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دوسری کامیاب ترین ٹیم رہی جس کے اسپینرز نے 15 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے اور ملتان سلطانز کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں پشاور زلمی کی ٹیم سب سے آخری نمبر پر ہے جس کے اسپن بولرز صرف 6 وکٹیں ہی لے سکے۔