Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جانے کی امیدیں روشن کر لیں۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 118 رنز پر محدود کیا۔ عثمان شنواری نے 4 اور عمر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اوپنرز کی ناکامی کے باعث کراچی کی ٹیم بھی پوری اننگز میں مشکلات سے دوچار رہی اور میچ آخری اوور تک چلا گیا۔ لیام لیونگسٹون ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور آخری اوور میں چھکا لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلائی۔
لیام لیونگسٹون نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ کولن انگرام نے بھی 24 گیندوں پر 31 رنز اسکور کیے۔ کراچی کنگز کی ٹیم اپنے آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے چار میں کامیابی ملی اور چار میں شکست ہوئی۔ اب کراچی کنگز کی ٹیم دو اہم میچز اپنے ہوم گراونڈ (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلے گی جس میں کم از کم ایک میچ میں کامیابی لازمی درکار ہو گی۔