Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا مسلسل کرکٹ کھیلنا سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انصمام الحق کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا۔ ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں کون سے کھلاڑی کھیلیں گے یہ کافی عرصے سے میرے ذہن میں ہے، سوائے چند تبدیلیوں کے وہی ٹیم ہو گی جو کافی عرصے سے کھیلتی آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے پاکستان ٹیم مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے اور مجھے فکر ہے کہ عین موقع پر کوئی کھلاڑی ان فٹ نہ ہو جائے، اگر کسی کھلاڑی کی فارم اچھی نہیں ہے تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ اسے مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے آرام نہیں مل رہا ہے تاہم ہماری کوشش یہی ہے کہ ورلڈکپ سے قبل ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے۔