Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل سیزن فور کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر کے کوئٹہ کی ٹیم نے رواں سیزن میں اپنی چھٹی فتح سمیٹی اور 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فور میں اب تک 8 میچ کھیلے جہاں وہ 6 میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے 8 میں سے 5 میچوں میں فتح اپنے نام کی اور 3 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہو گا جس کے بعد انہیں گروپ کا آخری میچ کراچی کنگز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلنا ہے۔