Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور کے لاہور میں ہونے والے تین میچز کراچی منتقل ہونے پر لاہور قلندرز کے مینیجر ثمین رانا نے افسوس کا اظہار کیا۔ ثمین رانا نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل میں اپنے ہوم گراؤنڈ کے سامنے کھیلنے والی تھی جس کے لیے ہم نے بہت زیادہ منصوبے بنائے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے ہماری ایک مہم چل رہی تھی "میں ہوں قلندر" جس میں حصہ لینے والے فینز کے لیے انتظامیہ نے میدان میں ایک وی آئی پی باکس کا انتظام کیا تھا، اس کے علاوہ ایک خصوصی انکلوژر کا انتظام کیا گیا تھا جہاں ہم سب لاہور قلندرز فینز کے ہمراہ میچ دیکھتے مگر اب یہ سب ممکن نہیں۔
ثمین رانا نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کے فینز صرف لاہور میں ہی نہیں پورے پاکستان میں موجود ہیں اور کراچی میں بھی لاہور قلندرز کو بھرپور سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا اب کراچی جا رہے ہیں تو واپس پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ ہی آئیں گے۔