Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین احمد شہزاد کی مشکلات کم ہونے لگی ہیں۔ کافی عرصے سے خراب فارم کا شکار رہنے والے بلے باز احمد شہزاد نے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط بولنگ لائن اپ کے خلاف پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے میچ میں احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔ پشاور زلمی کیجانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں احسن علی اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔
احسن صرف ایک رن ہی بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد شین واٹسن کے ساتھ احمد شہزاد نے 129 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کو یقینی بنایا۔