Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اس سیزن اپنی ٹیم کے لیے سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں۔ شین واٹسن نے 8 میچوں میں 52.83 کی اوسط کے ساتھ 317 رنز اسکور کیے ہیں جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں اور ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی وہی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی انہوں شاندار فارم کا مظاہرہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کی میچ وننگ اننگز کی بدولت میچ میں باآسانی فتح اپنے نام کر لی۔ واٹسن نے 55 گیندوں پر 6 چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ انھوں نے پی ایس ایل سیزن فور میں تیسری مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔