Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین بولر سمجھا جاتا ہے لیکن انھوں نے کراچی کنگز کے خلاف اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اس تاثر کو کم کرنے کی کوشش کی۔ محمد عباس نے کراچی کنگز کے خلاف 4 اوورز میں 2 وکٹیں 14 رنز کے عوض حاصل کیں۔ محمد عباس بار بار یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ وہ ون ڈے کرکٹ کیلئے تیار ہیں اور ورلڈکپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔
کراچی کنگز کے خلاف شکست کے بعد محمد عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈکپ کے لیے بالکل تیار ہیں اور اسکواڈ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع ملا تو اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا، محدود اوورز میں اچھی پرفارمنس کی کوشش اور خود کو اس فارمیٹ میں بھی منوانے کی کوشش کر رہا ہوں۔