Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز ناکامیوں کے بھنور سے نہ نکل سکی اور کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ملتان سلطانز نے ایونٹ کا آغاز کراچی کنگز کے خلاف میچ سے کیا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز نے اب تک 9 میچز کھیلے جس میں سے صرف 2 میچ میں ہی کامیابی حاصل کر سکے۔ یہ دونوں میچز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے تھے۔
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کے لیے آگے نہ جا سکی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری میچ ملتان سلطانز کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم گزشتہ سیزن میں بھی پلے آف مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔