Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بولر عثمان شنواری ابتدائی میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی وجہ سے وہ کافی تنقید کی زد میں رہے اور انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ محمد عامر کو والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آنا پڑا اور عثمان شنواری کو دوبارہ ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا۔
عثمان شنواری نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ملتان سلطانز کے خلاف انھوں نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقدین کو چپ کرا دیا۔
عثمان شنواری نے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں عمر صدیق اور جانسن چارلس کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔ عثمان شنواری کے زبردست اسپیل کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم 118 رنز تک محدود رہی اور شکست سے دوچار ہوئی۔