Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے سینیئر کھلاڑی کامران اکمل نے بالآخر اپنے مداحوں کو خوش کر ہی دیا۔ کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آندرے فلیچز کے ہمراہ ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کیا۔ انھوں نے 50 گیندوں کا سامنا کیا اور 72 رنز بنائے جس میں 4 زبردست چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔
کامران اکمل پہلے میچ میں 49 رنز بنانے کے بعد چھ میچوں میں ناکام رہے جس میں وہ تین مرتبہ صفر پر بھی آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کے 72 رنز ٹیم کے کام نہ آ سکے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ اہم میچ چھ وکٹوں سے جیت گئی۔
کامران اکمل کا پلے آف میچز سے قبل فارم میں آنا پشاور زلمی کے لیے خوش آئند بات ہے۔ یاد رہے کہ کامران اکمل وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں ایک ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔