Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے کئی سینیئر کرکٹرز نے کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے شعیب ملک اور حال ہی میں اعلان کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں۔ اب جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے بھی میگا ایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران طاہر کو ورلڈکپ 2011 کی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا جہاں سے انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
جون 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں انہوں نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جو کہ ان سے پہلے کوئی پروٹیاز بولر نہ کر سکا تھا۔ اس کے علاوہ عمران طاہر جنوبی افریقہ کے وہ بولر ہیں جنہوں نے تیزترین 100 وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ اسپنر 95 ون ڈے میں 156 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
پاکستانی نژاد جنوبی افریقی بولر ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے۔ انھوں نے 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی اپنی دستیابی سے آگاہ کیا ہے۔ عمران طاہر کا کہنا تھا کہ سب یہی چاہتے ہیں کہ جتنا ہو سکے کھیلتے رہیں تاہم زندگی میں ایک مرحلہ آتا ہے جہاں آپ کو نوجوانوں کے لیے جگہ خالی کرنا پڑتی ہے۔