Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق پاکستانی کرکٹر بازید خان پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ محظوظ ہونے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔ بازید خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ پی ایس ایل کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کے ساتھ ریس لگا رہے ہیں لیکن انھیں اس ریس میں ایک لڑکی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تھوڑا دوڑنے کے بعد ہی بازید خان لڑکھڑانے لگتے ہیں جس وجہ سے ایرن ہالینڈ نے یہ ریس جیتی۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ آپ جان بوجھ کر یہ ریس ہاریں۔ کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ لگتا ہے آپ نے فکسنگ کی تھی۔
فیصل اقبال نے بھی اس رس پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرکٹ کے دن یاد آ گئے، اس وقت بھی آپ ایسے ہی انجری کے بہانے کرتے تھے، اتنے برسوں میں کچھ نہیں بدلا۔