Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر ڈوین براوو کے دوستانہ رویے سے ہر کوئی واقف ہے۔ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بات ہو یا مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی، ڈوین براوو ہر کسی کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔ مختلف ملکوں میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اسٹار کرکٹرز کی شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور فائدہ ہوتا ہے۔
نوجوان کرکٹرز تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ان کے تجربے سے سیکھتے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں بھی ایسا ہی دیکھنے میں آیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈوین براوو پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر ثمین گل کو بولنگ کے گُر سکھاتے رہے۔
ڈوین براوو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں جنہوں نے 435 میچوں میں 477 شکار کیے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر بولرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کامیاب ہونا ہے تو انھیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہو گا۔