Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے تناؤ کے پیش نظر بھارتی انتہا پسندوں نے اپنے اسٹیڈیمز سے سابق پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر اتارنے کی دھمکیاں دیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کی تصویر کرکٹ کلب آف انڈیا سے تو ہٹا دی گئی لیکن بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق بھارتی سوروو گنگولی نے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے عمران خان کی تصویر ہٹانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں عمران خان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی تصاویر آویزاں ہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز دکھانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے اور انتہا پسند حکومت کے دباؤ پر بھارتی پروڈکشن کمپنی نے بھی پی ایس ایل سے معاہدہ ختم کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نئی کمپنی کو پروڈکشن کی ذمہ داریاں سونپی۔