Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کو ایک اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی ایس ایل سیزن فور میں پانچویں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔ حارث سہیل 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
جواب میں پشاور زلمی کی آدھی ٹیم 20 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی لیکن مصباح الحق اور ڈیرن سیمی نے سمجھداری سے بیٹنگ سے کرتے ہوئے پشاور زلمی کی فتح کو یقینی بنایا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ ہمارے مداحوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، ابھی ہم ٹورنامںٹ سے باہر نہیں ہوئے، ہمارے دو میچ باقی ہیں جن میں فتح حاصل کر کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنائیں گے۔ لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 9 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔