Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا میلہ متحدہ عرب امارات میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ آخری روز کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 125 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور قلندرز کے بولرز نے تباہ کن انداز میں آغاز کیا اور پشاور زلمی کی آدھی ٹیم 20 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
اس کے بعد ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ آخری اوور میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے۔ ریان ڈیسکاٹے کی پہلی ہی گیند پر سہیل اختر نے مصباح الحق کا کیچ چھوڑ دیا۔
اگلی گیند پر ڈیرن سیمی بولڈ ہو گئے اور وہاب ریاض نے آتے ہی ایک رن لے کر اسٹرائیک مصباح کے حوالے کی۔ چوتھی گیند پر اوور تھرو پر پشاور نے تین رنز بنائے جہاں سے لاہور کی میچ میں واپسی ناممکن ہوئی اور پانچویں گیند پر وہاب ریاض نے آسانی سے ایک رن لے کر پشاور زلمی کی فتح کو یقینی بنایا۔