Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 25ویں میچ میں چھٹی وکٹ پر ریکارڈ پارٹنرشپ بن گئی۔ یہ پارٹنرشپ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے گئے میچ میں مصباح الحق اور ڈیرن سیمی نے بنائی۔ لاہور نے پشاور کو جیتنے کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پشاور زلمی کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ پشاور زلمی کی پانچ وکٹیں 20 رنز پر ہی گر گئیں تھیں۔ مصباح الحق جب کریز پر بیٹنگ کرنے آئے تو ٹیم کا اسکور 8/2 تھا۔
اس کے بعد پے در پے وکٹ گرنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی آئے جنہوں نے مصباح الحق کے ساتھ 100 رنز کی میچ وننگ پارٹنرشپ بنائی اور پشاور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ چھٹی وکٹ پر کھیلتے ہوئے یہ پی ایس ایل میں پہلی سنچری پارٹنرشپ ہے۔ لاہور قلندرز کے بولرز نے اس شراکت کو توڑنے کی بھرپور کوشش کی مگر پشاور کے سینیئرز کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو ناقابل یقین کامیابی دلائی۔