Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سپر لیگ فور کا سفر اختتام پزیر ہو گیا۔ یو اے ای کی تین مختلف ریاستوں میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کھیلے گئے۔ شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ایونٹ کا آغاز دبئی میں ہوا تھا جہاں پہلے مرحلے میں 7 میچز کھیلے گئے جس کے دوسرے مرحلے میں آٹھ میچز شارجہ میں کھیلے گئے جبکہ تیسرا مرحلہ پھر سے دبئی میں کھیلا گیا۔ ابو ظہبی میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز منعقد کیے گئے۔
یو اے ای میں پی ایس ایل فور کے کل 26 میچز کھیلے گئے جس میں سب سے زیادہ 14 میچوں کی میزبانی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم نے کی۔ پی ایس ایل فور کا آخری مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تین دن کے وقفے کے بعد کراچی میں میچز کا آغاز ہو گا اور پھر ایونٹ کا فائنل بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ کراچی میں آٹھ مقابلے ہوں گے اور فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔