Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا گیا میچ دلچسپ اور ڈرامائی انداز میں ختم ہوا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے 43 رنز بنائے اور ٹائمل ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد باقی آنے والے بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر موجود نہ رہ سکے اور بیس اوورز میں 124 رنز بنا سکے۔
جواب میں پشاور زلمی کا ٹاپ آرڈر بھی مکمل طور پر ناکام رہا اور 20 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد زلمی پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ ایسے میں سینیئر کھلاڑی مصباح الحق اور کپتان ڈیرن سیمی نے ذمہ دارانہ اور ریکارڈ میچ وننگ پارٹنرشپ بنا کر لاہور قلندرز سے فتح چھین لی۔
ڈیرن سیمی 36 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 46 رنز بنا کر ٹین ڈوسکاٹے کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مصباح الحق آخری بال تک ڈٹے رہے اور مطلوبہ ہدف ایک گیند پہلے ہی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔