Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے بیٹسمین رائلی روسو پی ایس ایل فور میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف وہ کوئی بڑی اننگز تو نہ کھیل سکے تاہم ایک سنگ میل عبور کر لیا۔ رائلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 23 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
رائلی روسو نے 162 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 29 کی اوسط سے 4,011 رنز اسکور کر لیے ہیں جس میں ان کی ایک سنچری اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ روسو کے پی ایس ایل کیرئیر پر نظر ڈالیں تو وہ 28 میچز میں 690 رنز اسکور کر چکے ہیں۔
اس سیزن بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 9 میچز میں 235 رنز بنا رکھے ہیں۔