Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی صرف نوجوانوں کا کھیل ہے لیکن 44 سال کے مصباح الحق نے یہ بات غلط ثابت کر دی۔ لاہور قلندرز کے خلاف مصباح الحق وکٹ پر آئے تو ٹیم شکست کے دیہانے پر تھی اور 20 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے مگر مصباح الحق نے بتا دیا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ مصباح الحق نے 55 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں پہنچا دیا۔
میچ کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں نے مصباح کو سلیوٹ کیا اور گلے لگا کر مبارکباد دی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ مصباح الحق نے پوری ٹیم خصوصاََ یونس خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ خود کو یونس کی موجودگی میں بااعتماد اور محفوظ سمجھتے ہیں۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ تجربے کا کوئی متبادل نہیں۔ انھوں نے جیت پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی۔