Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کر دی۔ احمد شہزاد نے شین واٹسن کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز کیا۔ ان فارم بیٹسمین شین واٹسن کے جلدی پویلین لوٹنے کے بعد احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
احمد شہزاد 72 رنز کی اننگز کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ اوپننگ بیٹسمین پانچ میچوں میں اب تک 38 کی اوسط سے 153 رنز بنا چکے ہیں۔ اپنی اس اننگز کے ساتھ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں زیادہ رنز کی بنانے کی فہرست میں شعیب ملک اور عمر اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اوپننگ بیٹسمین اب تک پاکستان سپر لیگ میں 38 میچ کھیل کر 7 نصف سنچریوں کے ساتھ 858 رنز بنا چکے ہیں۔ احمد شہزاد پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بیٹسمین ہیں۔